جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈینگی کے بڑھتے کیسز، وزیر صحت کی تمام اسپتالوں کو خصوصی ہدایات

26 ستمبر, 2022 17:42

اسلام آباد: ڈینگی کے بڑھتے کیسز سے متعلق وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے تمام اسپتالوں کو خصوصی ہدایات کی ہیں۔

قادر پٹیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا عملہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے بھر پور اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں حکومتی کوششیں بے اثر، ڈینگی کے مزید 297 کیسز رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top