جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معجزہ : جنوبی چین میں طاقتور زلزلے میں لاپتہ شخص 17 دن بعد زندہ مل گیا

23 ستمبر, 2022 15:39

بیجنگ : چینی کارکن نے مہلک زلزلے کے بعد اپنے زخمی ساتھیوں کی دیکھ بھال کی، اور پھر پہاڑوں میں لاپتہ ہوگیا، جسے 17 دن بعد بچا لیا گیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے کم از کم 93 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ ہزاروں کو عارضی کیمپوں میں رہائش اختیار کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق گان اپنے ساتھی کارکن لو یونگ کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے، جب زلزلہ آیا۔ اس دوران انہوں نے زخمی ساتھیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ ڈیم سے پانی کے اخراج کو روکنے کے لیئے رک گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے بحیرہ جنوبی چین میں تین جزیروں کو مکمل عسکری کردیا : امریکہ کی تشویش

دونوں نے تقریباً 20 کلومیٹر پیدل چلتے ہوئے ریموٹ پاور اسٹیشن کو چھوڑنے کی کوشش کی۔ گان اپنی عینک کھو بیٹھا جس کے باعث اسے آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آرہی تھی، جس کے باعث گان وہیں رک گیا اور لوو مدد کی تلاش میں چلا گیا۔

لوو نے آگ جلا کر ریسکیو ہیلی کاپٹر کو اپنی جانب متوجہ کیا، اسے بچا لیا گیا، مگر جب وہ گان کے مقام پر گئے تو وہاں وہ نہیں تھا، جسے ریسکیو حکام نے مقامی دیہاتی کی مدد سے ڈھونڈ لیا۔

گاؤں والے نے اپنے مقامی علم کو استعمال میں لایا اور بدھ کی صبح تلاش میں شامل ہو گیا۔ صرف دو گھنٹے کی ٹریکنگ کے بعد اس نے گان کے رونے کی آواز سنی، اور جلد ہی اسے کچھ درختوں کے نیچے پڑا ہوا دیکھا۔ اس طرح خوش قسمت گان 17 دن بعد نئی زندگی حاصل کر گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top