جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کا اقوام متحدہ سے روس کو حملے کی سزا دینے کا مطالبہ

22 ستمبر, 2022 13:57

نیو یارک : یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ تسلیم شدہ سرحد کو بحال کرنے تک روس کو اس کے حملے کی سزا دے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ یوکرین کے خلاف ایک جرم ہوا ہے اور ہم حملے کی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے کیف کے پاس پانچ نکاتی منصوبہ ہے، جو نہ صرف ماسکو کو اس کی جارحیت کی سزا، بلکہ یوکرین کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی بحالی اور سیکیورٹی کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا دو شہریوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کیلئے ایلون مسک سے معاہدہ

ان کا کہنا تھا کہ روس پر جارحیت، سرحدوں اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحد کو بحال کرنے تک سزا کا نفاذ ہونا چاہیے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، لیکن فوجی متحرک ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top