مقبول خبریں
یمن: سینئر کمانڈر جمال بداوی سمیت القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک
یمن میں امریکا کی جانب انخلا کے باوجود کارروائیاں جاری ہیں امریکی افواج کی جانب سے دو الگ الگ فوجی آپریشنز کے دوران القاعدہ کے دس جنگجو ہلاک کردئیےگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق القاعدہ کے تین جنگجو یمن کے مشرقی صوبہ مارب میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔ جن میں القاعدہ کےسینئر کمانڈر جمال بداوی اور اسکے دو ساتھی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے صوبہ شبوہ کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر القاعدہ کےخلاف فوجی آپریشن کرکے سات جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کے دوران ہونے والےجھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر بھی زخمی ہوئے۔