جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کا دورہ چین، چینی وزیر دفاع کا سی پیک کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار

19 ستمبر, 2022 15:19

اسلام آباد : چینی وزیر دفاع نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے دو روزہ دورے کے دوران چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے۔ پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی، علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہار تشکر اور سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو

چینی وزیر دفاع نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top