جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلہ دیش میں میانمار سے مارٹر شیل گرنے سے ایک روہنگیا نوجوان ہلاک، 6 زخمی

17 ستمبر, 2022 09:22

ڈھاکہ : میانمار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے بنگلہ دیش کے اندر گرنے سے ایک 18 سالہ روہنگیا نوجوان ہلاک اور کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی سرحدی ضلع کاکس بازار میں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزین درجنوں کیمپوں میں رہتے ہیں، جو 2017 میں بدھ مت کی اکثریت والے میانمار کی فوج کے کریک ڈاؤن کے باعث فرار ہو گئے تھے۔

میانمار کی ریاست رخائن میں شورش برپا ہے۔ اس علاقے کی نسلی راکھین آبادی کی خودمختاری کے لیے برسوں سے جنگ لڑ رہی ہے، جس کے باعث مسلح افراد اور میانمار کی فوج کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں نسل کش اقدامات جاری، فوج کی زیادتیوں کا دائرہ کار وسیع ہو گیا : اقوام متحدہ

ٹمبرو کی سرحد پر رہنے والے ایک روہنگیا گروپ کے رہنما دل محمد نے کہا کہ 18 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوا، جب میانمار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے علاقے پر گرے، جس سے مہاجرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بنگالی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے سرحد کو محفوظ بنا لیا ہے، میانمار کے ساتھ واقعے پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے ایک سینئر شہری اہلکار نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے اندر ایک سرحدی گاؤں کوناپارا میں کم از کم چھ مزید افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top