جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان میں عوام کے حملوں کے بعد آٹھ بینکوں کا اگلے ہفتے کام بند رکھنے کا اعلان

17 ستمبر, 2022 09:21

بیروت : ملک کے آٹھ بینکوں نے اسلحے کے زور پر پے درپے بینک لوٹنے کے واقعات کے بعد اگلے ہفتے بینکوں کو تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جمعے کے روز لبنان کے آٹھ بینکوں میں شہریوں نے اپنی ہی رقم نکالنے کے لیئے بینکوں میں اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور اپنی رقم لے کر نکل گئے۔

بینکوں نے اس صورتحال کو بھانپتے کے بعد مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے سیکورٹی خدشات کا باعث اگلے ہفتے تین دن بینکوں کی بندش کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے شہری اپنی رقم حاصل کرنے کے لیئے بینک کو لوٹنے پر مجبور

لبنانی بینکوں نے اصرار ہے کہ بلیک مارکیٹ کے مقابلے میں بہت کم شرح پر لبنانی پاؤنڈز میں تبدیل ہونے کے بعد ہی ڈالر نکالے جائیں۔

سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا، جو نقلی بندوق کے ساتھ لبنانی بینک میں داخل ہوا اور اپنے اکاؤنٹ میں جمع 19 ہزار 200 ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

بینکوں کے لوٹنے کے مزید کئی دیگر واقعات بھی ہوئے۔ ایسے عمل کرنے والوں کو عوام کی جانب سے پذیرائی ملتی ہے، جو لبنان کے مالیاتی بحران کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top