مقبول خبریں
گوئٹے مالا : کنسرٹ میں بھگدڑ، نو افراد ہلاک اور چھ زخمی
گوئٹے مالا سٹی : ایک بڑے راک کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
مغربی گوئٹے مالا کے شہر کوئٹزالٹینانگو میں یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی سالانہ تقریب میں کنسرٹ کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کے دوران کئی لوگ زمین پر گر پڑے اور دوسرے افراد ان کے اوپر سے گزرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت : مندر کے دروازے پر جلد بازی کے باعث بھگدڑ سے تین افراد ہلاک، 2 زخمی
واقعے میں دو بچوں سمیت نو افراد کے ہلاک ہونے اور چھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کو فریکچر ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تقریب کے مقام پر صرف دو خارجی دروازے تھے۔