جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوکرینی حکام کا روس پر ملک کے مشرق میں بلیک آؤٹ کا الزام

12 ستمبر, 2022 10:27

کیف : مشرقی یوکرین میں حکام نے اہم تنصیبات پر روسی حملوں کو بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مشرقی یوکرین جہاں روس کے ساتھ گھمسان کی جنگ جاری ہے اور مقامی افواج روسیوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب نظر آ رہی ہیں۔ اس خطے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، جس کے باعث ہر طرف اندھیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی فضائیہ کو عملی طور پر مکمل تباہ کر دیا گیا : روس کا دعویٰ

کھارکیو کے علاقے کے علاقائی گورنر، جہاں یوکرائنی فوجیوں نے سب سے زیادہ کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے، کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے پورے علاقے اور اس کے مرکزی شہر، جسے خارکیف کہا جاتا ہے، میں  توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی بستیوں میں بجلی یا پانی کی فراہمی نہیں ہے۔ ہنگامی خدمات متاثرہ مقامات پر آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top