جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملکہ برطانیہ کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے

09 ستمبر, 2022 10:45

لندن: ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چارلس کو باقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، شاہ چارلس، کنگ آرتھر، کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے ایک نام اپنے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دوسری جانب برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے، جانتا ہوں اس نقصان کو ملک اور دولت مشترکہ کے ممالک علاوہ دنیا بھر میں کیسا محسوس کیا جائے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top