مقبول خبریں
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔
برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
جمعرات کو ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد ملکہ کا خاندان اسکاٹ لینڈ میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوا تھا۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تاہم اب برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نژاد سویلا بریورمین کو برطانیہ کی ہوم سیکریٹری مقرر کردیا گیا
ملکہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے آئندہ بادشاہ بن جائیں گے، برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
The Queen died peacefully at Balmoral this afternoon.
The King and The Queen Consort will remain at Balmoral this evening and will return to London tomorrow. pic.twitter.com/VfxpXro22W
— The Royal Family (@RoyalFamily) September 8, 2022
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی، ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی، ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک، بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔