جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر

07 ستمبر, 2022 13:34

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

مریم نواز کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے۔ ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا ہے۔ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر

درخواست کے مطابق پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت پاسپورٹ واپسی کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top