جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی

07 ستمبر, 2022 12:13

بیجنگ : زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، تصدیق شدہ اموات کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں آنے والے 6.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے، جبکہ 248 زخمی ہیں اور کم از کم 12 افراد لاپتہ ہیں۔

مواصلاتی لائنیں منقطع ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز لوڈنگ تھا، جو کہ صوبے کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع قصبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی سنکیانگ پر رپورٹ مسترد، یہ چین کیخلاف سیاسی آلہ ہے : دفتر خارجہ

چینی میڈیا کے مطابق زلزلے نے پانی اور بجلی کی فراہمی، نقل و حمل اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ سیچوان مہلک زلزلوں کی تاریخ رکھتا ہے۔ مئی 2008 میں، وینچوان میں 8.0 شدت کے زلزلے سے 80,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ 2013 میں، لوشان میں 7.0 شدت کے زلزلے سے 196 افراد ہلاک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top