جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کے فلسطینیوں کیلئے ویزوں سے متعلق نئے قوانین شدید تنقید کے بعد مؤخر

05 ستمبر, 2022 10:44

تل ایبب : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے ویزوں سے متعلق نئے قوانین کو اگلے ماہ تک مؤخر کر دیا ہے۔

نئے قوانین میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے مغربی کنارے میں رہائش پذیر کسی کے ساتھ تعلقات شروع کرنے کے 30 دنوں کے اندر اسرائیلی حکام کو مطلع کریں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے نے ویزوں سے متعلق نئے قوانین پر ایک نظرثانی شدہ متن شائع کیا، جس میں اس پیراگراف کو ہٹا دیا، جس میں نئے تعلقات کے بارے میں ای میل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ، چھ اسرائیلی فوجی زخمی

اصل متن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں کے غیر ملکی میاں بیوی کو ابتدائی طور پر تین یا چھ ماہ کے اجازت نامے دیے جائیں گے، جس کے بعد زیادہ تر کو نیا اجازت نامہ حاصل کرنے سے پہلے چھ ماہ کے لیے مغربی کنارے کو چھوڑنا پڑے گا۔

شائع ہونے والے مسودے میں چھ ماہ تک مغربی کنارے سے باہر رہنے کی شرط ظاہر نہیں کی گئی ہے، لیکن اسرائیلی حقوق کے گروپ نے الزام لگایا کہ ترمیم شدہ متن اب بھی خاندانی زندگیوں میں بڑے خلل کا باعث بنے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top