جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی فوج نے اپنے مشہور ورک ہارس چنوک ہیلی کاپٹرز کا استعمال بند کردیا

31 اگست, 2022 11:52

واشنگٹن : ہیوی ڈیوٹی ورک ہارس چنوک ہیلی کاپٹرز میں استعمال ہونے والے کچھ پرزے آگ لگنے کا سبب بن رہے ہیں۔

امریکی فوج نے ویتنام سے مشرق وسطیٰ تک امریکی جنگوں کی علامت اپنے ورک ہارس ایچ فورٹی سیون چنوک ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کو کئی بار انجن میں آگ لگنے کے بعد گراؤنڈ کر دیا ہے۔ اس اقدام سے تقریباً 400 مسلح، ہیوی ڈیوٹی چنوکس سروس سے باہر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروس متاثر

فوج کی ترجمان سنتھیا اسمتھ نے کہا فوج نے ایندھن کے رساؤ کی بنیادی وجہ کی نشاندہی کی ہے، جس کی وجہ سے انجن میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا، لیکن فوج نے احتیاط کے باعث عارضی طور پر اصلاحی اقدامات مکمل ہونے تک گراؤنڈ کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top