جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان کا سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ

26 اگست, 2022 10:50

ٹوکیو : جاپان کی حکومت نے سابق مقتول وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری سطح پر آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر انہیں عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیکن تفرقہ انگیز وزیر اعظم ایبے کو 8 جولائی کو ایک انتخابی ریلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اگرچہ آخری رسومات فوراً منعقد کی گئی تھیں، تاہم حکومت نے 27 ستمبر کو ٹوکیو کے نیپون بڈوکان میدان میں سرکاری آخری رسومات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کے سابق وزیر اعظم کا قتل، مذہبی گروہ وجہ قرار، قاتل کے نفسیاتی معائنے کی اجازت

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جاپان مقتول سابق رہنما شنزو آبے کے سرکاری تدفین پر 1.83 ملین ڈالر خرچ کرے گا، جس کی ادائیگی مکمل طور پر ریاستی فنڈز سے کی جائے گی، لیکن عوام میں اس بڑے خرچے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

اس تقریب میں کئی موجودہ اور سابق عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، خبروں کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شرکت نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top