جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیوٹن کے ساتھی کی بیٹی کیلئے بعد از مرگ ریاستی ایوارڈ، یوکرین پر قتل کا الزام

23 اگست, 2022 12:59

ماسکو : پیوٹن، ساتھی کی بیٹی کے قتل پر افسردہ نظر آئے، خاتون کو بعد از مرگ ایک باوقار ریاستی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کار بم حملے میں قوم پرست سیاسی نظریات کے ماہر الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کی ہلاکت کے دو دن بعد، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس قتل کو "ایک گھناؤنا جرم” قرار دیا ہے۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ یوکرین اس قتل میں ملوث تھا۔ یوکرین کے صدارتی مشیر نے الزام کو ایک "پروپیگنڈا” قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک میں خرابی، کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پیٹون نے ڈاریا کو پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے دوران جرات اور بے لوثی کے لیے بعد از مرگ ایک باوقار ریاستی ایوارڈ آرڈر آف کریج دیا۔

الیگزینڈر ڈوگین، جو روسی صدر کے قریبی ساتھی ہیں، نے ٹیلی گرام ایپ پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا کہ ان کی بیٹی کو ان کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ہمارے دل صرف انتقام کے پیاسے نہیں ہیں ہمیں صرف (یوکرین کے خلاف) اپنی جیت کی ضرورت ہے۔ میری بیٹی نے فتح کی قربان گاہ پر اپنی جوان جان قربان کر دی ہے۔ اس لیے براہ کرم جیت جائیں!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top