جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی گیس کی سپلائی میں کمی، یورپ پریشان، موسم سرما مشکل ترین ہونے کا خدشہ

22 اگست, 2022 15:18

روسی قدرتی گیس کی سپلائی میں کمی نے یورپ میں توانائی کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی ہے، موسم سرما میں مشکل ترین وقت کا سامنا ہوگا۔

یورپی باشندے روس سے قدرتی گیس کی سپلائی کے بغیر ایک مشکل موسم سرما کی تیاری کر رہے ہیں، جو یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کا ایک حصہ ہے۔

بلغاریہ، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور پولینڈ بھی پہلے ہی اپنی گیس کی کٹوتی کر چکے ہیں، جبکہ دیگر ممالک نے نے بھی سپلائی میں زبردست کمی دیکھی ہے۔

نارڈ اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے جرمنی کو روسی گیس کی ترسیل اس مہینے کے آخر میں کئی دنوں کے لیے روک دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، مجموعی طور پر جولائی میں سپلائی میں سال بہ سال تقریباً 70 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یورپ کے آس پاس کی حکومتیں کولڈ ریڈی ایٹرز اور فیکٹریوں کو کام بند کرنے پر مجبور ہونے کے امکان پر پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کے دست راست کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن توانائی کی فراہمی کو ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان ممالک پر دباؤ ڈالا جا سکے جنہوں نے یوکرین پر روس کے حملے پر روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

سپلائی میں کٹوتی نے گیس اور بجلی کی قیمتوں کو آسمانوں تک پہنچا دیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

جرمنی کو اپنی بھاری صنعتوں کو چلانے کے لیئے روسی گیس کی شدید ضرورت ہے، اس وجہ سے روس کے خلاف یورپی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

یورپی ماہر کا کہنا ہے کہ موجودہ گیس کے بنیادی ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے، جرمنی طلب میں زبردست کمی کے بغیر روسی گیس میں 80 فیصد کٹوتی کی تلافی نہیں کر سکتا، جس کی وجہ سے موسم سرما میں کساد بازاری ہو سکتی ہے۔ جرمنی صنعتی سپلائی چین کا ایک مرکز ہے، جس کا پورے یورپ میں اثر پڑے گا۔

یورپی یونین نے اپنے 27 رکن ممالک سے کہا ہے کہ انہیں اپنی گیس کی کھپت میں 15 فیصد کمی کرنا ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top