جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں امدادی سرگرمیاں جاری، عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں : مشیر داخلہ

22 اگست, 2022 10:25

کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثر اضلاع میں پاک فوج، ایف سی، پولیس، لیویز، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان : بارشوں کا چوتھا اسپیل کئی اضلاع میں تباہی مچا گیا، مزید چھ افراد جاں بحق

مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ تواقعات سے کئی گنا زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔ بلوچستان کو اس وقت شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ کوئٹہ:تمام اضلاع کی ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے کو حکومت نے فنڈز ریلیز کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔  پانی کا بہاؤ کم ہوتے ہی قومی شاہراہوں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top