جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی صدر کے دست راست کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک

21 اگست, 2022 13:30

ماسکو: روسی صدر کے دست راست کی بیٹی داریا ڈوگن کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔

دھماکا ماسکو کے مضافات میں اس وقت ہوا جب داریا ڈوگن اپنی گاڑی میں سوار تھیں، داریا ڈوگن روسی صدر پیوٹن کے دست راست پروفیسر الیگزینڈر ڈوگن کی بیٹی تھیں، پروفیسر ڈوگن کو روسی صدر پیوٹن کا دماغ بھی قراردیا جاتا ہے۔

امریکا اور مغربی ممالک پروفیسر کی مغربی بالادستی کے خلاف انکے نظریات کو خطرہ قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین اور روس کا ایک دوسرے پر جوہری پلانٹ پر حملوں کا الزام، دنیا پریشان

روسی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکے کا اصل ہدف پروفیسر الیگزینڈ ڈوگن ہی تھے، آخری وقت میں پروفیسر کار میں سوار نہ ہوئے، کار میں پروفیسر الیگزینڈ ڈوگن کی بیٹی موجود تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top