جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی اور چینی فوج کشیدگی کے باوجود روسی فوجی مشقوں میں شرکت کریں گی

18 اگست, 2022 09:50

بیجنگ : بھارتی اور چینی فوجی اس ماہ کے آخر میں روس میں شروع ہونے والی ایک ہفتہ طویل کثیر ملکی مشق میں حصہ لیں گے۔

چینی وزارت دفاع نے طویل کثیر ملکی مشق کی تصدیق کی اور کہا کہ بھارتی اور چینی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے سالانہ منصوبے اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی جلد ہی اپنی افواج کا کچھ حصہ روس کو ووسٹوک-2022 مشق میں شرکت کے لیے بھیجے گی۔

وزارت کا کہنا تھا کہ میزبان روس کی قیادت میں اس مشق میں چین کے علاوہ بھارت، بیلاروس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کے فوجی شامل ہوں گے۔ یہ مشق موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات سے "غیر متعلق” ہے۔ مشق 30 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان روس میں مختلف فوجی تنصیبات پر منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور امریکی تحفظات کے باوجود چینی بحری جہاز سری لنکا پہنچ گیا

سرکاری میڈیا کے مطابق، وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی شرکت کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو بڑھانا اور سیکورٹی کے خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

مشقوں میں فضائی افواج، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے اور دوسرے ممالک کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی فوج کے عہدیداروں نے آنے والی مشقوں کے بارے میں سرکاری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، لیکن کہا کہ ہندوستان اور چین کی کثیر القومی مشقوں میں حصہ لینے کی مثالیں موجود ہیں، جن میں گزشتہ سال روس میں منعقد ہونے والی مشقیں بھی شامل تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top