جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے 24 اگست کو سری لنکا واپس آئیں گے : کزن کا دعویٰ

18 اگست, 2022 09:49

کولمبو : کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے اگلے ہفتے سری لنکا واپس آجائیں گے۔

مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق سری لنکا کے سابق ایلچی اور مستعفیٰ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے کزن اودے نگا ویراتنگا نے کہا ہے کہ وہ 24 اگست کو سری لنکا پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوٹابایا راجا پاکسے نے مجھ سے فون پر بات کی، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ اگلے ہفتے ملک واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور امریکی تحفظات کے باوجود چینی بحری جہاز سری لنکا پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ معزول صدر کو سیاسی عہدوں کے لیے دوبارہ منتخب نہیں کیا جانا چاہیے، لیکن وہ اب بھی ملک کی کچھ خدمت کر سکتے ہیں جیسا کہ انھوں نے پہلے کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبروں کی تردید کرتے ہوئے سری لنکا کے نئے رہنما رانیل وکرما سنگھے نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت راجا پاکسے کے بیرون ملک قیام کے لیے ادائیگی نہیں کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top