مقبول خبریں
بھارت اور امریکی تحفظات کے باوجود چینی بحری جہاز سری لنکا پہنچ گیا
کولمبو : سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ چینی بحری جہاز کو اس شرط پر اجازت دی گئی ہے کہ وہ سری لنکا کے پانیوں میں کوئی تحقیق نہیں کرے گا۔
بھارت اور امریکہ کے خدشات کے باوجود ایک چینی تحقیقی چینی بحری جہاز منگل کو سری لنکا کی چین کے زیر انتظام جنوبی بندرگاہ ہمبنٹوٹا میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تھائی لینڈ نے سابق سری لنکن صدر راجا پاکسے کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت دے دی
بندرگاہ کے حکام نے بھارت، امریکہ اور چین کے ساتھ مشاورت کے بعد بتایا کہ یوآن وانگ 5 کو اس شرط پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی تھی کہ وہ سری لنکا کے پانیوں میں رہتے ہوئے کوئی تحقیق نہیں کرے گا۔