مقبول خبریں
آرمینیا : گودام میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی
یریوان : آرمینیا کے ایک گودام میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے ایک شاپنگ مال کے آتش بازی کے گودام میں دھماکے ہوئے، جس کے باعث عمارت کے کچھ حصے منہدم ہو گئے اور کم از کم 62 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
واقعے کے بعد امدادی کام جاری تھا، جس کے دوران ریسکیو اداروں نے ملبے تلے دبے مزید افراد کی لاشیں نکال لیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔