مقبول خبریں
حملے کے ذمہ دار سلمان رشدی اور اس کے حامی خود ہیں : ایران
تہران : ایرانی وزارت خارجہ نے سلمان رشدی پر حملے کا ایران پر الزام لگانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار سلمان رشدی اور اس کے حامی خود ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی سلمان رشدی کی مذہب کے خلاف توہین کا جواز نہیں بنتی۔ ان کے 1988 کے ناول کو مسلمانوں نے توہین آمیز اقتباسات کے طور پر دیکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کرنیوالے شخص کے والد نے خود کو گھر میں بند کردیا
انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی پر ہونے والے حملے پر تہران پر الزامات لگانے کا حق کسی کو نہیں ہے اور صرف سلمان رشدی اور ان کے حامی ہی دنیا کے مسلمانوں کی تذلیل کرنے پر ملامت اور مذمت کے لائق ہیں۔ حملے کے ذمہ دار خود سلمان رشدی اور اس کے حامی ہیں۔