جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کریمیا ایئربیس پر حملے میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا : پینٹاگون

13 اگست, 2022 14:17

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ایئربیس پر حملے کے لیے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ روس کے زیر قبضہ کریمیا میں ساکی اڈے پر منگل کے روز ہونے والے متعدد دھماکوں کے پیچھے یوکرائنی فورسز کا ہاتھ ہے، جس میں آٹھ طیاروں کے ساتھ ساتھ گولہ بارود کے ذخیرے کو نقصان پہنچا یا تباہ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ کریمیا میں روسی ایئربیس پر حملے کے لیے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا اور اسے اس جگہ پر ہونے والے تباہ کن دھماکوں کی وجہ کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کریمیا میں روسی ایئربیس دھماکوں میں نو جنگی طیارے تباہ ہو گئے : یوکرین

ایک سینیئر امریکی دفاعی اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا، ہم نے ایسی کوئی چیز فراہم نہیں کی ہے جس سے وہ کریمیا میں حملہ کرنے کی اجازت دے۔ اس مبینہ میزائل حملے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل میزائل نہیں ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ ہم نے دیا ہی نہیں۔

اہلکار نے مزید کہا کہ پینٹاگون کے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ آیا اڈے پر میزائل حملہ ہوا ہے یا نہیں، یا یہ تخریب کاری کی کارروائی تھی، لیکن اس کا روسی فضائی (آپریشنز) اور فضائی عملے پر کافی اہم اثر پڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top