جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ جوہری دستاویزات کی تلاش میں مارا : رپورٹ

12 اگست, 2022 13:58

واشنگٹن : امریکی وفاقی ایجنسی نے تحقیقات کے دوران ٹرمپ کی رہائش گاہ سے جوہری دستاویزات کی تلاش کرتے ہوئے تقریباً 10 بکسے برآمد کیئے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کہ امریکی وفاقی ایجنٹ فلوریڈا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش میں تھے، جہاں ان کے گھر سے دستاویزات کے دس بکسے برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

یہ چھاپہ اس تفتیش کا حصہ ہے کہ آیا ٹرمپ نے جنوری 2021 میں عہدہ چھوڑتے ہی وائٹ ہاؤس سے غیر قانونی طور پر ریکارڈز ہٹائے تھے یا نہیں۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر تلاشی کی منظوری دی تھی۔ محکمہ انصاف نے درخواست کی تھی کہ وارنٹ کو عام کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top