جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان : ایک شہری نے اپنی رقم جاری نہ کرنے پر بینک عملے کو یرغمال بنالیا

12 اگست, 2022 13:57

بیروت : لبنان کے ایک وفاقی بینک کے ملازمین کو اس کی رقم جاری نہ کرنے پر یرغمال بنالیا گیا، عوام نے اس کی حمایت میں نعرے لگا دیئے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے حمرا میں واقع وفاقی بینک لبنان کی ایک شاخ میں فوڈ ڈیلوری ڈرائیور 42 سالہ شخص نے ایک گاہک اور بینک کے پانچ ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔

ایک بینک میں عملہ کو یرغمال بنانے کا بحران کئی گھنٹے کے بعد حل کرلیا گیا ہے اور حکام نے تمام چھے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں لبنانی بندوق بردار کو اس کے منجمد فنڈز تک جزوی رسائی دینے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کے اتحادیوں کو شکست، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

خبروں کے مطابق ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں موجود تقریباً  دو لاکھ ڈالر تک رسائی کا مطالبہ کیا، جو بینک عملے کی جانب سے مسترد کردی گئی، جس پر اس نے چلانا شروع کردیا اور کہا کہ اس کے رشتہ دار اسپتال میں داخل ہیں، اسے رقم کی ضرورت ہے اور پھر اس نے بندوق نکال لی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کار بھی بھیجے گئے۔ صورتحال چھ گھنٹے کے بعد بینک کی جانب سے 30 ہزار ڈالر دینے پر رضامندی کے بعد حل ہوئی۔ ملزم کے بینک سے باہر نکلتے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس وہی کیا جو جسے وہ کرنے پر مجبور تھا۔

اس صورتحال کے دوران بینک کے باہر ایک ہجوم جمع تھا، جس میں سے بہت سے لوگ بینکوں کی حکمرانی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ لبنان میں مالی بحران کے باعث ملکی بینکوں نے صارفین کو کرنسی کی محدود واپسی کی پالیسی اپنائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top