جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت پاکستان کیلئے خطرہ ہے : اسد عمر

10 اگست, 2022 14:06

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ بند کمرے میں بیٹھ کر منصوبہ بنایا گیا، بیانیہ بنایا جارہا ہے سب سے بڑی جماعت اور لیڈر پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پورا منصوبہ بنایا گیا، ضمیر خریدے گئے، بیرونی مداخلت سامنے آئی۔ ان کے خیال میں جو وہ کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں سچا لیڈر سازش کے خلاف کھڑا ہوا۔ پہلے دن کال بھی نہیں دی۔ پھر بھی پورا پاکستان باہر نکلا۔ انہوں نے دیکھا عمران خان قابو میں نہیں آرہا۔ قوم کھڑی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو بات کی وہ ٹھیک نہیں تو مقدمہ بنائیں وضاحت طلب کریں۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کلاشنکوف کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔ آج عمران خان نے میٹنگ کال کی ہے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ بیانیہ بنایا جارہا ہے سب سے بڑی جماعت اور لیڈر پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل دو روزہ ریمانڈ پر پولیس حوالے

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بند کمرے میں بیٹھ کر منصوبہ بنایا گیا اور لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 17 جولائی کو ضمنی انتخابات میں عوام نے امپورٹڈ نظام کو مسترد کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء صبح سے شام تک فارن فنڈنگ پر پریس کانفرنسز کر رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا، ملک میں اہم مسئلہ ہی فارن فنڈنگ ہے۔ جب تحقیقات ہوں گی تو سب کچھ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر دستاویز دیئے جھوٹ بولا گیا کہ عارف نقوی نے پیسے دیئے۔ رپورٹ میں 21 غیر ملکی کمپنی اور افراد کے نام دیئے گئے۔ ان سب کے ویڈیو پیغامات آرہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، فضل الرحمان، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری کے بیان دیکھ لیں۔ ان سب لوگوں نے ماضی میں اداروں کے خلاف کیا کیا باتیں کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top