جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میں چاہتا تو شہباز گل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہوسکتی تھی: رانا ثناءاللہ

09 اگست, 2022 20:57

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تو شہباز گل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہوسکتی تھی، شہباز گل کو کل عدالت میں پیش کریں گے۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ اورتوشہ خانہ میں بری طرح پھنس چکی ہے، سانحہ لسبیلہ کے شہداء سے متعلق منفی مہم چلائی گئی، عمران خان نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری اور شہباز گل نے منفی مہم شروع کی، عمران خان کی صدارت میں سازشی بیانیہ بنایا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نجی چینل کو سازش میں شامل کیا گیا، اس سازشی بیانیے میں کئی کردار ہیں، ان کرداروں کی حقیقت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی، طے شدہ پروگرام کے مطابق شہباز گل کو نجی چینل نے فون پر لیا تھا، شہباز گل نے نجی چینل پر پورا بیانیہ پڑھ کر سنایا، ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران انہیں روکا نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام پر شہباز گِل گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہے یہ اغوا کیسے ہوا؟، شہباز گل کے خلاف مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوا، ہم گواہ پیش کریں گے، فیصلہ عدالت کرے گی، شیخ رشید چلے ہوئے کارتوس ہیں، ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اگر شیخ رشید کا کردار سامنے آیا تو ضرور کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ اغواء ہے، گرفتاری نہیں : عمران خان کا شہباز گِل کیخلاف کارروائی پر ردعمل

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو شہباز گل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہوسکتی تھی، شہباز گل کو کل عدالت میں پیش کریں گے، پی ٹی آئی والے بڑی سنگین غلطی کر بیٹھے ہیں، جو حر کت انہوں نے کی اس کے سخت نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی اسلام آباد میں آنے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، کوئی صوبہ وفاق کی اجازت کے بغیر یہاں پولیس نہیں بھیج سکتا، مجھے پنجاب میں کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top