جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

احتساب اب صرف فارن ایجنٹ عمران خان کا ہوگا : طلال چوہدری کا فواد چوہدری کو جواب

08 اگست, 2022 12:42

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ ہوسکا، احتساب اب صرف فارن ایجنٹ عمران خان کا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں انہیں بے شرم کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کو فرار کرایا گیا، محرم کے بعد 25 مئی کا احتساب شروع ہو گا : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو دو سال جیل میں رکھا گیا، تحقیقات کی گئیں، دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی۔ ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب اب صرف فارن ایجنٹ عمران خان، فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی کا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top