جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

02 اگست, 2022 10:19

واشنگٹن : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی ڈرون سے نشانہ بنا دیا گیا۔

اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی سب سے بڑے رہنماء ایمن الظواہری کو کابل کے مضافات میں ڈسٹرک شیر پور کے ایک گھر پر میزائل حملے کے ذریعے مارا گیا۔ حملہ اکتیس جولائی کی رات کیا گیا، لیکن خبر مکمل تصدیق کرنے کے اڑتالیس گھنٹوں بعد جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے لاحق خطرات، جوہری ہتھیاروں کو متحرک کرنے کیلئے تیار ہیں : شمالی کوریا

القائدہ رہنماء کو نشانہ بنانے کیلئے امریکہ نے جدید آر بلیڈوں سے بھرا ایکس نائن میزائل کا استعمال کیا ہے، جو صرف اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بناتا ہے، جس سے آس پاس کے علاقے کو نقصان نہیں ہوتا۔

دوسری طرف افغانستان حکومت کے ترجمان نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈرون حملے کو افغانستان میں امریکی دراندازی قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top