جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ سے لاحق خطرات، جوہری ہتھیاروں کو متحرک کرنے کیلئے تیار ہیں : شمالی کوریا

28 جولائی, 2022 10:08

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مذمت کرتے کہا ہے کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیئے جوہری ہتھیاروں کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے کوریائی جنگ کے خاتمے کے دن ‘یوم فتح’ کے حوالے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے لاحق خطرے کے لیے پیانگ یانگ کو اپنا دفاع مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی بحران کا جواب دینے اور وہ اپنے مشن کے لیے جوہری ہتھیاروں کو متحرک کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا کی سرحد پر اجنبی چیزوں کی موجودگی کورونا پھیلنے کی وجہ ہے : شمالی کوریا

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن جنگ کے تقریباً 70 سال بعد ہمارے ملک کے خلاف جنوبی کوریا کے ساتھ "خطرناک، غیر قانونی معاندانہ کارروائیاں” جاری رکھے ہوئے ہے۔

کم نے کہا کہ امریکہ کا دوغلا عمل ہے، وہ ہماری مسلح افواج کی تمام معمول کی کارروائیوں کو ‘اشتعال انگیزی’ اور ‘خطرہ’ قرار دے کر گمراہ کر رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کر رہا ہے، جس سے ہماری سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو اس مقام پر لے جا رہا ہے، جہاں سے پیچھے ہٹنا مشکل ہے۔

شمالی کوریا رہنماء نے کہ کہ میں ایک بار پھر واضح کرتا ہوں کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top