جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیہ ہوگیا ہے: ناصر شاہ

20 جولائی, 2022 20:00

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیہ ہوگیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تو بہت جیل کاٹی ہیں، اب عمران خان کی جیل جانے کی باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارس ٹریڈنگ والی صورتحال دوبارہ ہورہی ہے، آصف زرداری کو جیل جانا چاہیئے: عمران خان

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان کو آصف زرداری فوبیہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب الیکشن کمیشن سے این آر او مانگ رہا ہے، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top