جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 49.69 فیصد رہا

18 جولائی, 2022 13:00

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے۔

پنجاب ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے 3131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملے۔

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے نتائج کے مطابق 20 حلقوں میں مجموعی طور پر ووٹ ڈالنے کی شرح 49.69 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری نے ضمنی انتخابات سے کچھ گھنٹوں قبل استعفیٰ دے دیا

تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن 39.05 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی 15 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب

اس کے علاوہ آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد ووٹ حاصل کیے اور تحریک لبیک پاکستان 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 20 حلقوں میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top