جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : کل سے اب تک کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

08 جولائی, 2022 15:38

کراچی : بارشوں نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شہر قائد کے باسیوں کی جان لے لی ہے، کل سے اب تک کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 13 سالہ مزمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : بارشوں کے باعث ندیوں طغیانی، پانی کے تیز بہاؤ میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق

کورنگی میں 100 کواٹرز کے قریب گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ محمد علی سوسائٹی میں پی ایس او پمپ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

گڈاپ میں گزشتہ روز باپ بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 19 سالہ ذیشان کی باڈی کو نکال لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مجموعی طور پر اب تک پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top