جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، ن لیگ اپنا دوسرا نام آئی ایم ایف رکھ لے : خرم شیر زمان

08 جولائی, 2022 15:35

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دی، ن لیگ اپنا دوسرا نام آئی ایم ایف رکھ لے۔

پی ٹی آئی رہنماء اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ آفت زدہ حکومت نے اقتدار میں آکر صرف عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دی۔

یہ بھی پڑھیں : صارفین کو ایک اور جھٹکا، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

انہوں نے کہا کہ نیپرا بجلی کے پرائس بڑھاتا ہے، کے الیکٹرک بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتی ہے۔ نالائق ٹولہ مہنگائی کو مشکل فیصلوں کا نام دیتا ہے۔ ملک میں بسنے والوں کیلئے مہنگائی کی وجہ سے زمین تنگ کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں لوگ کسی طرح ان کی غلامی کو قبول کرلیں، ن لیگ اپنا دوسرا نام آئی ایم ایف رکھ لے۔ نالائق مہنگائی کے پہاڑ توڑے رہے ہیں مگر آئی ایم ایف منہ نہیں لگا رہا۔ حکومت فوری بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top