جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صارفین کو ایک اور جھٹکا، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

07 جولائی, 2022 14:47

اسلام آباد: بجلی صارفین کو ایک اور زور دار جھٹکا، ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے مئی کے ایف سی اے کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، سی پی پی اے نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا پروگرام معطل

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top