جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم نے پنڈی اسلام آباد کیلئے میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا

07 جولائی, 2022 12:18

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے گرین لائن اور بلیو لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔

گرین لائن اور بلیو لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی کے عوام ایک اور سفری سہولت سے فیض یاب ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، تمام تر قیاتی کام بروقت مکمل ہونے چاہئیں، اس سہولت کی 4 سال تاخیر کا قوم ہم سے سوال کرتی ہے، دیر آید درست آید بالآخر اس سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے، منصوبوں کی تکمیل کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ پورے روٹ کے ایک کارڈ کے اجراء کو یقینی بنائیں، گرین لائن کا روٹ بہارہ کہو سے پمز اسپتال، بلیو لائن کورال سے پمز اسپتال تک چلے گی، 15.5 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 اسٹیشنز ہیں، 20کلو میٹر بلیو لائن بس سروس کے روٹ پر 13اسٹیشنز ہیں، ایک ماہ کیلئے گرین اور بلیولائن سروس مفت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top