جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر پنجاب کا نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس

06 جولائی, 2022 12:08

لاہور : محمد بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں کے انتظامی محکموں کو 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس حوالے سے متعلقہ انتظامی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں کروا سکتے : چوہدری پرویز الہٰی

گورنر پنجاب نے کہا کہ وائس چانسلرز کی آسامیوں پر بروقت تقرری جامعات میں تعلیمی، انتظامی امور کو مؤثر طور پر چلانے کے لیے ضروری ہے۔ یونیورسٹیوں کے امور میں بہتری کے لیے وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top