جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت

05 جولائی, 2022 14:46

لاہور : حمزہ شہباز نے کاشتکاروں اور حکومتی حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

مشترکہ ورکنگ گروپ مشاورت سے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گا۔ حتمی تجاویز منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔

یہ ہدایات وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں وفد کی ملاقات کے دوران کی گئیں، جس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے : وزیر اعظم

اس حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات کا پورا ادراک ہے۔ سفارشات کی روشنی میں کسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے کا پروگرام بنایا ہے۔ پوری کوشش ہے کہ اس پروگرام کو جلد شروع کیا جائے۔ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان بروقت کیا جائے گا۔ اس ضمن میں قومی اقتصادی کونسل میں تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کی معاشی مشکلات میں کمی کے لئے جو کچھ ہو سکا، کریں گے۔ ایسے اقدامات کرنے چاہتے ہیں، جس سے کسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

رانا مشہور احمد خان، چیف سیکریٹری، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top