جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے قریب غبارے ، خوف و ہراس کے بعد گرفتاریاں

05 جولائی, 2022 14:32

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب 4 سیاہ غبارے اڑنے کے معاملے پر کانگریس پارٹی کے 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق وجایاوادا نامی شہر کے ایئرپورٹ سے مودی کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو کانگریس کے کارکنوں نے سیاہ رنگ کے غبارے فضا میں چھوڑ دیے جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیر حراست ملزمان نے وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاہ غبارے ہوا میں چھوڑے جو ان کے ہیلی کاپٹر کے بہت قریب اُڑ رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب وزیراعظم مودی کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو کانگریسی رہنما ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

یہ پڑھیں  : اگنی پتھ : مودی کے نئے فوجی بھرتی منصوبے پر بھارت میں مظاہرے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top