مقبول خبریں
کراچی : گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے مقابلہ، لوٹنے کی کوشش ناکام، ایک ملزم ہلاک
کراچی : گشت پر مامور دو پولیس اہلکاروں نے کار سوار ڈاکٹر کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے، ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔
کراچی کے سول اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کار میں موجود ڈاکٹر سے لوٹ مار کر رہے تھے، کہ اس دوران گشت پر مامور دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہیں ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کے لیئے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ، چینی پولیس کی فنی مدد دینے کی یقین دہانی
ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا، جب کہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔