جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے : شیریں مزاری

04 جولائی, 2022 13:32

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ  یہ نہ سمجھے ہم اس پر چپ رہیں گے، عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 1997 میں سپریم کورٹ نے فون ٹیپنگ کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ آفیشل اور ان آفیشل فون ٹیپنگ سے منع کیا گیا تھا۔ 2015 میں ثاقب نثار کے دور میں پتہ چلا فون ٹیپنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ فون ٹیپنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔ انصار عباسی نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ایک اور آڈیو آئے گی۔ اگر وہ آڈیو پبلک ہوگئی تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش ہر طرح سے ہو رہی ہے۔ یہ نہ سمجھے ہم اس پر چپ رہیں گے۔ یہ سب کچھ سازش چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ یہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو حکومت کو لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہی کی طرف جارہے ہیں، آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا کرپشن کے حوالے سے قانون ٹھیک کریں۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ کرپشن پر احتساب کرو۔ آپ مزید سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں؟ الیکشن کی تاریخ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا: حافظ حمداللہ

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مریم نواز ہر روز حکومت میں مداخلت کرتی ہیں۔ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، انہیں سرکاری دستاویز دکھا رہے ہیں۔ عمران خان کیخلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا تو فیملی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کس نے کیا کردار ادا کیا سب واضح طور پر سامنے آرہا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی اس حکومت کو امداد دینے کو تیار نہیں ہے۔ سب کو پتہ ہے قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ حالات بہت برے ہیں، 3 ماہ میں غیر ملکی زرمبادلہ آدھا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کے اپنے مفادات تھے۔ عمران خان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔ امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ امریکا ہندوستان کو ملا کر ایل او سی پر مداخلت کرائے گا۔ یاد رکھیں قوم امریکا کی سازش کو نہیں بھولے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ لیڈی کی فون ٹیپنگ کی فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی ہے یا نقلی۔ اس ساری گفتگو کو کٹ پیسٹ کیا گیا ہے۔ بہرحال اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہے۔ ماضی میں ایک حکومت بھی اسی وجہ سے ہٹی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top