جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

01 جولائی, 2022 14:53

کراچی : 10 سالہ بچی کو دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

محمود آباد تھانے کی حدود میں 10 سالہ بچی سے محلے کے دکاندار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خان پور میں زیادتی سے بچنےکیلئے لڑکی نے تیزاب پی لیا

بچی چیز لینے گھر سے نکلی تو محلے کا خیرو نامی دکاندار اسے رکشے میں بٹھا کر کہیں لے گیا، پھر اس نے ساتھی کے ساتھ مل کر بچی سے زیادتی کی، وہاں اس نے ایک اور ساتھی کو بلایا اور دوبارہ بچی سے زیادتی کی گئی۔

مقدمے کے مطابق بچی گھر واپس آئی تو بہت گھبرائی ہوئی تھی اور رو رہی تھی۔ پوچھنے پر بتایا کے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top