جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب مینڈیٹ ہتھیارنے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں: مریم نواز

30 جون, 2022 18:32

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب مینڈیٹ ہتھیارنے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے، پنجاب مینڈیٹ ہتھیارنے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں، ان کے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرنے کا حکم

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھینا گیا، بنی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکے ڈالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ خان اب پنجاب کے عوام کا حق مارنے اور مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top