جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کارکنوں سے قریب رہنے کے لئے آصف زرداری نے لاہور میں دو کو ٹھیاں خرید لیں

30 جون, 2022 12:36

لاہور: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،جس کے بعد وہ لاہور کا دورہ کریں گے اورپنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آصف علی زرداری نے گلبرگ لاہور میں 14کنال کی دو کوٹھیاں خرید لی ہیں، 6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کیلئے بھی بات چیت جاری ہے، یہ گرا کر وہ ذاتی گھر تعمیر کریں گے۔

یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہائوس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا رہتا تھا اس لئے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں ،جب کے بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔

یہ پڑھیں  : آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر کیسے مبارک باد دی ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top