مقبول خبریں
اداکاروں نے بتایا کہ عمران خان کے حق میں ویڈیو ڈالیں تو فون آگئے: فواد چودھری
لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہرکوشش کو ناکام بنانا ہے، اداکاروں نے بتایا کہ عمران خان کے حق میں ویڈیو ڈالیں تو فون آگئے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک امیدوار نے حلف دیا کہ میرا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، وزیٹر گیلری میں الیکشن ہوا، بڑے اور چھوٹے میاں صاحب سے پوچھ کر باتیں کی جارہی ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا، جو بھی فیصلہ آئے پی ٹی آئی کارکنان کو اس کا مقابلہ کرنا ہے، عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہرکوشش کو ناکام بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوانین میں ترمیم سے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات پر نیب تحقیقات نہیں کر سکے گا : فواد
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں 800افراد بلامقابلہ منتخب ہوگئے، ان لوگوں نے پاکستان کو مکمل طور پر آمریت میں دھکیل دیا ہے، اداکاروں نے بتایا کہ عمران خان کے حق میں ویڈیو ڈالیں تو فون آگئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک امریکا نواز طبقہ ہی کہہ رہا ہے کہ صحافی آزاد ہے ایسا ہے نہیں، یہاں پر ایک طرح کی فسطائیت مسلط ہے، ارباب غلام رحیم کے بیٹوں پر تشدد کیا گیا، امیدواروں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔