مقبول خبریں
آرمی چیف کو’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اقوام متحدہ اور آرمی چیف کو خط ملک میں مداخلت کی دعوت دینا ہے : پی ڈی ایم
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔