جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں میر صادق اور میر جعفر ہیں: فرخ حبیب

25 جون, 2022 16:58

فیصل آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں میر صادق اور میر جعفر ہیں، موجودہ حکومت کو ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں مگر ملک کو صرف نقصان ہورہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں بڑے چیلنجز کا سامنا رہا، ہمارے دور میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں 27فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دورہ لاہور، حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سب سے بڑا چیلنج کورونا تھا، عمران خان نے کورونا کے دوران لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں میر صادق اور میر جعفر ہیں، عمران خان کی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے بہتر فیصلے کیے، موجودہ حکومت کو ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں مگر ملک کو صرف نقصان ہورہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top